نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج پیرس میں ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اس حملے میں 160 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
مسٹر مودی نے جو اس وقت برطانیہ میں ہیں، حملے کے فوراً بعد ٹوئٹ میں کہا کہ پیرس سے موصولہ خبریں انتہائی ہولناک اور تکلیف دہ ہیں۔
right;">پرنب نے پیرس حملے کی سخت مذمت کی
نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) صدرپرنب مکھرجی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی آج سخت مذمت کی۔
مسٹرمکھرجی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ’’میں پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔
بحران کی اس گھڑی میں ہندستان فرانس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔